Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: ٹڈی دل حملہ ، صوبے میں قحط سالی کا خدشہ

شائع 29 مئ 2020 01:53pm

بلوچستان پر ٹڈی دل کی پلغار نے تباہی مچارکھی یے جس کے باعث صوبے میں قحط سالی کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے تمام علاقوں پر ٹڈی دل حملہ آور ہو چکا تیار فصلیں اور پھول سے لدے باغ اجڑ چکے ہیں۔

ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے محدود پیمانے پر ہونے والا اسپرے کو مقامی زمین دار ناکافی قرار دے رہے ہیں جس کا اعتراف خود محکمہ زراعت کے اہلکار کررہے ہیں۔

ایران سے مزید ایک بڑا ریلہ ابھی بلوچستان کے راستے ملک بھر پر حملہ آور ہونے کیلئے تیار ہے۔